حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بدو مسجد میں کھڑا ہوکر پیشاب کرنے لگا تو لوگوں نے اسے پکڑنا چاہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چھوڑدو، جہاں اس نے پیشاب کیا وہاں پانی کا ڈول بہادو، کیونکہ تم آسانی کے لئے بھیجے گئے ہو سختی کرنے کو نہیں‘‘۔ (بخاری شریف)