حضرت حمید بن عبد الرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دوران خطبہ یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ’’اللہ تعالیٰ جس کا بھلا چاہتا ہے، اسے دین کی فہم بخش دیتا ہے۔ میں تو بانٹنے والا ہوں دینے والا تو اللہ ہے۔ یہ امت ہمیشہ اللہ کے کلمہ پر قائم رہے گی کوئی مخالف انھیں زک نہ پہنچا سکے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے‘‘۔ (بخاری شریف)