حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک اعرابی نے دریافت کیا کہ ’’ایک آدمی غنیمت کے لئے لڑتا ہے، دوسرا ناموری کے لئے، تیسرا اپنی جواں مردی کے جوہر دِکھانے کے لئے، تو ان میں سے اللہ کی راہ میں لڑنے والا کون ہے؟‘‘۔ فرمایا: ’’جو اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی غرض سے لڑے وہی اللہ کی راہ میں لڑنے والا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)