حدیث شریف

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ایسے بندہ کو دوست رکھتا ہے، جو متقی ہو، اس کا نفس مطمئن ہو اور وہ گوشہ نشین ہو‘‘۔ (مسلم)