حدیث شریف

حضرت ابن ابونعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ کسی نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حالتِ احرام کے متعلق دریافت کیا۔ حضرت شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’میرے خیال میں مکھی مارنے کے بارے میں پوچھا تھا‘‘۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ’’اہلِ عراق مکھی مارنے کا حکم پوچھتے ہیں اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو شہید کردیا تھا، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ’’دنیا میں یہ میرے دو پھول ہیں‘‘۔ (بخاری شریف)