حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوہ اُحد پر چڑھے اور آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان (رضی اللہ تعالیٰ عنہم) تھے۔ پہاڑ کو وجد آیا تو آپﷺ نے ٹھوکر مارتے ہوئے فرمایا: ’’اُحد ٹھہر جا، تیرے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہیدوں کے سوا اور کوئی نہیں‘‘۔ (بخاری شریف)