حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن آدمی کے پاؤں اپنی جگہ سے اس وقت تک حرکت نہیں کرسکیں گے جب تک کہ اس سے یہ دریافت نہ کرلیا جائے کہ اپنی عمر کو اس نے کس کام میں صرف کیا۔ اپنی جوانی کو کس انداز میں بسر کیا۔ مال کس طرح کمایا اور خرچ کس طرح کیا اور جو علم حاصل کیا تھا اس پر عمل کیا یا نہیں۔
(ترمذی)