حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ، چوری نہ کرو ، ناحق کسی کو جان سے نہ مارو ، بے گناہ پر بہتان نہ باندھو، پاک دامن عورت پر تہمت نہ لگاؤ ، میدان جہاد سے پیٹھ پھیرکر نہ بھاگو۔ (ترمذی )