حدیث شریف

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا کہ جنت میں جانے کے بعد کسی شخص کا دنیا میں آنے کو جی نہیں چاہتا مگر شہادت کی لذت ایسی ہے کہ شہید کو جنت میں جاکر پھر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے اور شہید اس بات کی درخواست کرتا ہے کہ اس کو دنیا میں بھیجا جائے تاکہ وہ اﷲ کے راستے میں دوبارہ تین مرتبہ بلکہ دس بار شہید ہو ۔ (بخاری ،مسلم)