حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مرنے کے بعد بھی سات چیزوں کا ثواب جاری رہتا ہے حالانکہ بندہ قبر میں رہتا ہے لیکن ثواب ملتا رہتا ہے۔ علم دین کا سیکھنا، پانی کی نہر جاری کرنا، کنواں کھدوانا، درخت لگانا، مسجد بنانا، قرآن شریف تلاوت کے لئے چھوڑ جانا، نیک لڑکا جو ماں باپ کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا کرتا رہے۔  (ابونعیم)