ریاض ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سال 2018 کے حج سیزن کاآغاز ہوچکا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں سے آج اتوار تک ساڑھے چار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔ امسال حج کمیٹی کے تحت ایک لاکھ 28 ہزار702 حجاج کرام فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں 2000 ہزار کے کرنسی نوٹ کے لین دین نہ ہونے کے بارے میں افواہ پھیل جانے کی وجہ سے عازمین حج میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ دہلی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔تاہم ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذرائع نے دوہزار کے نوٹ کے بارے خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہاہے کہ سعودی عرب میں ایسی کوئی پابندی نہیں عائدکی گئی ہے اور عازمین حج اس افواہ پر توجہ نہ دیں۔