حج کے ذریعہ تقریب الہی کا حصول

محبوب نگر /20 اگست ( ذریعہ ای میل ) حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام 18 اگست 2014 صبح 10 بجے سے 5 بجے تک الماس فنکشن ہال رامیا باولی محبوب نگر چھٹواں حج تربیتی اجتماع زیر صدارت محمد اکبر الماس صدر حج سوسائٹی منعقد ہوا ۔ اجتماع کی شروعات مولانا محمد عبدالراشد کی قرائت کلام پاک سے ہوا ۔ مہمان خصوصی مولانا قاضی اعظم علی صوفی قادری نے اجتماع کی شروعات سے قبل ہی جناب محمد بشیرالدین نائب صدر کی مرتب کردہ کتاب تاریخ کعبہ و مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، کا اجراء کیا اور عازمین کو حج سے قبل ادائیگی حج و عمرہ کے فرائض اور ان کی ادائیگی کو سیکھ کر جانے یا واقفیت ضروری قرار دیا چونکہ زندگی میں ایک بار یہ عبادت فرض ہے ۔ عازمین کو عمرہ و حج کی ادائیگی کے جملہ معلومات اور مسائل چارٹس اور ماڈلس کے ذریعہ سمجھائے اور احرام باندھنے کی ترغیب بھی عملی مظاہرہ کے ذریعہ بتلائی گئی ۔ ایام حج 8 ذی الحجہ سے 12 ذی الحجہ ہے ۔ اسلام کا اہم رکن حج ہوتا ہے ۔ جن میں منی ، مذدلفہ اور عرفات کے قیام اور عبادیتیں نمازوں کی تفصیل ، فرائض سے مطابق مفصل طور پر سمجھائے ۔ اگر واقفیت نہ ہوتو ان کی ادائیگی میں غلطیوں اور کوتاہی کا خدشہ رہتا ہے اور تلبیہ کے پڑھنے کی ترغیب دی گئی ۔ دوپہر کی سیشن میں مولانا مصطفی علی صوفی نے مدینہ منورہ کی فضیلت آداب ، روضہ مبارک پر حاضری ، چالیس نمازوں کی ادائیگی ، مسجد نبوی میں مقدس مقامات کی نشاندہی ، اہمیت کو سمجھایا ۔ اجتماع کی کاروائی اکبر الماس نے انجام دی‘ اجتماع کے انتظامات جناب جعفر شریف جنرل سکریٹری ، عبدالرزاق نائب صدر محمد عبدالعلیم نائب معتمد محمد بشیرالدین ، نائب صدر و ارکان حج سوسائٹی عبدالمنان نظام الدین ، افسر الماس ، ریاض الماس نے بہت عمدگی سے انجام دئے ۔ آخر میں مولانا کی دعاء سے ا جتماع کا اختتام عمل میں آیا ۔ اضلاع اور تعلقہ جات کے کثیر تعداد میں عازمین نے شرکت کی ۔