جدہ ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیر کوایک اردنی خاتون نے جبل الرحمۃ ہاسپٹل میں ایک لڑکے کو جنم دیا جو ’’عرفات‘‘ میں واقع ہے۔ ’’عرب نیوز‘‘ میں شائع شدہ خبر کے مطابق نومولود لڑکے کا نام ’’وداع‘‘ رکھا گیا۔ اس نام کی تجویز ہاسپٹل کے ڈائرکٹر نے دی۔ اس نومولود لڑکے کے والد نے اس نام کی تجویز کو بصدخوشی اس لئے قبول کیا کہ ڈائرکٹر (ہاسپٹل) کے غیرمعمولی توجہ و نگہداشت نے اسے متاثر کیا۔ یاد رہیکہ میدان عرفات مکہ کے جنوب مشرق میں واقع تقریباً 20 کیلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ عازمین حج اس مقدس مقام پر 9 ذی الحجہ کو پہنچتے ہیں۔