حج کے اقسام اور اس کی ادائی

٭ طبرانی ‘ بیہقی و ابن ابی شیبہ حضرت علی و ابن عباس و جابر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں یہ دعاء پڑھتے تھے: اَللّہُ اَکْبَرْ اَللّہُ اَکْبَرْ اَللّہُ اَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ لَا اِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَ لَہٗ الْحَمْدُ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ بِالْھُدیٰ وَ نَقِّنِیْ وَ اعْتَصِمْنِیْ بِالتَّقْویٰ وَ اغْفِرْلِیْ فِیْ الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَّبْْرُوْرًا وَّ ذَنْبًا مَّغْفُورًا اَللّٰھُمَّ لَکَ صَلٰوتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ وَ اِلَیْکَ مَاٰ لِیْ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ وَ وَسْوَسَۃِ الصَدْرِ وَ شَتَاتِ الْاَمْرِ اَللّٰھُمَّ اھْدِنَا بِالْھُدیٰ وَ زَیِّنَّا بِالتَقْویٰ وَاغْفِرْلَنَا فِیْ الاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلَُکَ رِزْقًا حَلَالًا طَیِّـبًا مُّبَارَکًا اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ اَمَرْتَنِیْ بِالدُّعَائِ وَ لَکَ الْاِجَابَۃُ وَ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ وَعْدَکَ اَللّٰھُمَّ مَا اَحْبَبْتَ مِنْ خَیْرٍ فَحَبِِّبْہُ اِلَیْنَا وَ یَسِّرْہُ لَنَا وَ مَا کَرِھْتَ مِنْ شَرٍّفَکَرِّھْہُ اِلَیْنَا وَ جَنِّبْنَاہُ وَ لَا تَنْزِعْ مِنَّا الاِسْلاَ مَ بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا لاَ اِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَ لَہٗ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ صَدْرِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا اَللّٰھُمَّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَسَاوِسِ الصَّدْرِ وَ تَشْتِیْتِ الْاَمْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِیْ اللَّیْلِ وَ شَرِّ مَا یَلِجُ فِیْ النَّھَارِ وَ شَرِّ مَا تَھُبُّ الرِّیَاحُ وَ شَرِّ بَوَائِقِ الدَّھْرِ رَبَّنَا اٰتِنَآ فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِمَا سَأَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ صَلیَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ رَبِِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَآ وَ تَقَبَّلْ دُعَائَ رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَ لاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِِلاًّ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّکَ رَؤُفٌ رَّحِیْمٌ رَبَّنَا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ وَ تُبْ عَلَیْنَآ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ تَعْلَمُ وَ تَریٰ مَکَانِیْ وَ تَسْمَعُ کَلَامِیْ وَ تَعْلَمُ سِرِّیْ وَ عَلَا نِیَتیِْ وَ لاَ یَخْفٰی عَلَیْکَ شَیْئٌ مِنْ اَمْرِیْ وَ اَنَا الْبَائِسُ الْفَقِیْرُ الْمُسْتَغِیْثُ الْمُسْتَجِِیْرُ الْوَجِلُ الْمُشْفِقُ الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِہٖ اَسْأَلُکَ مَسْأَلَۃَ الْمِسْکِیْنِ وَ اَبْتَھِلُ اِلَیْکَ اِبْتِھَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِیْلِ وَ اَدْعُوْکَ دُعَائَ الْخَائِفِ الضَّرِیْرِ مَنْ خَضَعَتْ اِلَیْکَ رَقَبَتُہٗ وَ فَاضَتْ عَیْنَاہُ وَ نَحِلَ لَکَ جَسَدُہٗ وَ رَغِمَ لَکَ اَنْفُہٗ اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْنِیْ بِدُعَائِکَ شَقِیًّا وَّ کُنْ لِیْ رَؤُفاً رَّحِیْماً یَا خَیْرَ الْمَسْئُوْلِیْنَ وَ یَا خَیْرَ الْمُعْطِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔
آمین ۔ اللہ بڑا ہے ۔ اللہ بڑا ہے ۔ اللہ بڑا ہے ۔ اللہ ہی کے لئے حمد ہے ۔ اللہ ہی کے لئے حمد ہے۔ اللہ ہی کیلئے حمد ہے ۔ سوائے خدا کے کوئی سچا معبود نہیں ۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی ساجھی نہیں ۔ اس کو بادشاہت اور اسی کو حمد ہے ۔ اے اللہ ! مجھکو سیدھی راہ دکھا اور پاک کر اور تقوے کا مضبوط پکڑ نے والا بنا اور دنیا و آخرت میں مجھ کو بخش ۔ اے اللہ ! تو اس کو حج مقبول اور بخشا ہوا گناہ قرار دے ۔ اے اللہ! میری نماز میری عبادت میری زندگی میری موت سب تیرے لئے ہے اور تیری ہی طرف میرا ٹھکانا ہے ۔ اے اللہ ! میں قبر کے عذاب ‘ دل کے وسوسے ‘ کام کی پریشانی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ اے اللہ ! تو ہم کو سیدھی راہ دکھا ۔ پرہیزگاری سے آراستہ کر اور دنیا و آخرت میں ہم کو بخش ۔ اے اللہ ! میں تجھ سے حلال پاک برکت والی روزی چاہتا ہوں ۔ اے اللہ ! تو نے مجھے دعا مانگنے کا حکم دیا ہے اور قبول کرنا تیرا ہی کام ہے اور تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔ اے اللہ ! تو جس نیکی کو پسند کرتا ہے اس کو ہمارے نزدیک محبوب بنا اور ہمارے لئے آسان کر اور جس کو برا جانتا ہے اس کو ہمارے نزدیک برا کر اور ہم کو اس سے بچا اور ہم کواسلام کی ہدایت دینے کے بعد ہم سے مت چھین ۔ خدا کے سواء کوئی سچا معبود نہیں ۔ وہ اکیلا ہے ۔ اس کا کوئی ساجھی نہیں ۔ اس کو بادشاہت اور حمد ہے ۔ وہی جلاتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ اے اللہ ! میرے سینہ میں نور ڈال اور میرے کان میں اور میری آنکھ میں اور میرے دل میں ۔ اے اللہ ! میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کو آسان کر اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں میرے سینہ کے وسوسے ‘ کام کی پریشانی ‘ قبر کے عذاب سے۔ اے اللہ ! رات دن کے آنے والی اور ہوا کے چلنے اور حوادث زمانہ کی برائیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ اے ہمارے رب! تو ہم کو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور عذاب دوزح سے بچا ۔ اے اللہ ! میں تجھ سے وہ بھلائی چاہتا ہوں جس کو تجھ سے تیرے نبی نے مانگا ہے اور اس برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ چاہی ہے ۔ اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہم پر بخشش اور رحم نہ کرے گا تو ہم بے شک گھاٹے میں رہیں گے ۔ اے رب ! تو مجھ کو اور میری اولاد کو پکا نمازی بنا ۔ اے رب میری دعا قبول کر ۔ اے ہمارے رب ! مجھ کو میرے ماں باپ اور تمام مسلمانوں کو قیامت کے دن بخش دے ۔ اے رب ! تو ان دونوں پر ویسا ہی رحم کر جیسا کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پالا ہے ۔ اے ہمارے رب ! تو ہم کو اور ہمارے اگلے مسلمان بھائیوں کو بخش دے ۔ اور ہمارے دلوں میں مسلمانوں کی طرف سے کینہ مت ڈال ۔ اے رب! بے شک تو مہربان اور رحم کرنے والا ہے ۔ اے ہمارے رب ! تو بے شک سننے اور جاننے والا ہے ۔ ہم کو توبہ کی توفیق دے بے شک تو ہی توبہ کی توفیق دینے والااور رحم کرنے والا ہے ۔ گناہ سے پھرنے اور عبادت کرنے کی طاقت صرف خدا ئے بزرگ و برتر کی طرف سے ہے ۔ اے اللہ ! بے شک تو میرا مقام جانتا بوجھتا میرا کلام سنتا میرے ظاہر و باطن کو جانتا ہے اور تجھ پر میرا کوئی امر پوشیدہ نہیں ہے اور میں سخت محتاج فقیر فریادی پناہ جو شرمندہ خوف زدہ اپنے گناہوں کا اقرار اور اقبال کرنے والا ہوں تجھ سے مسکین کی طرح سوال کرتا ہوں اور ذلیل گنہگار کی طرح تیرے سامنے گڑ گڑا تا ہوں اور اندھے خوف زدہ کی طرح تجھے پکارتا ہوں جس کی گردن تیرے لئے جھکی اور آنکھیں تیرے لئے اشکبار ہویں اور اس کا جسم تیرے لئے لاغر اور اس کی ناک تیرے لئے خاک آلود ہوئی ۔ اے اللہ ! تو مجھے اپنی دعاء میں ناکام مت کر اور تو میرا مہربان و شفیق ہو ۔ اے سب سوال کئے گیوں اور بخشش کرنے والوں سے بہتر ! اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور ساری حمد پروردگار عالم کیلئے ہے تو اس کو قبول کر ۔ (جاری ہے )