حج و عمرہ ویزوںکی مفت اجرائی : سعودی عرب

ریاض۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعادہ کیا ہے کہ حج و عمرہ ویزا کی اجرائی کیلئے مملکت کی جانب سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ عربی روزنامہ ’’الریاض‘‘ نے وزارت کے حوالے سے کہا کہ حج و عمرہ ویزا کی اجرائی کیلئے مملکت کی جانب سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔