حج تریبتی اجتماع

بیدر ۔13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج و فِلڈ ٹرینر حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حج2016ء کے منتخب عازمین حج کا پہلا استقبالیہ اور تربیتی کیمپ بروز اتوار مورخہ15؍مئی بوقت صبح10بجے تا5بجے شام بمقام جامع مسجد بیدر زیر صدارت جناب الحاج سید صغیر احمد انعقاد عمل میں آئے گا۔ انھوں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور وزارتِ الحج سعودی عربیہ کی ہدایت کے مطابق سفرِ حج پر روانہ ہونے سے قبل ہر حاجی کیلئے 5یا کم سے کم3تربیتی کیمپ میں شرکت لازمی ہے۔جو حج کمیٹی کے نامزد فِلڈ ٹرینر کی نگرانی میں ہوں۔ جناب سید منصور احمد قادری انجینئر نے تمام منتخب خوش نصیب عازمینِ حج مرد و خواتین سے گذارش کی ہے کہ وہ وقتِ مقررہ پر حاضر رہ کر عملی تربیت حاصل کریں۔