حج تربیتی اجتماع

محبوب نگر ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیراہتمام یکم مئی بروز اتوار صبح 9 تا 4 بجے بمقام نیشنل گارڈن فنکشن ہال پدماوتی کالونی محبوب نگر تیسرا تربیتی اجتماع برائے عازمین حج منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا حافظ غلام محمد رشیدی خطیب مسجد عمرو آمنہ محبوب نگر کا خطاب ہوگا ۔ سینئر اراکین حج سوسائٹی عازمین کو احرام باندھنے کی مشق کروائیں گے ۔ نماز ظہیر ٹھیک 1.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز ظہر ظہرانے کا نظم رہیگا ۔ عازمین سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔