حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے خطرناک روڈی شیٹر محمد کلیم کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہیکہ محمد کلیم گذشتہ سالوں میں رہزنی، اقدام قتل، جبراً وصولی اور عوام کو دھمکانے کے واقعات میں ملوث ہے اور اس کی غیرقانونی سرگرمیوں سے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ لا اینڈ آرڈر اور امن و امان کی برقراری کیلئے محمد کلیم پر پی ڈی ایکٹ کا استعمال کرنے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے احکامات جاری کئے۔