حبیب نگر اور فلک نما سے نومولود بچوں کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں ایک نومولود بچی اور نومولود بچے کی نعشوں کو پولیس نے دستیاب کرلیا ۔ حبیب نگر اور فلک نما پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق ایک دن کی نومولود بچی کی نعش کو پولیس نے نامپلی سرکاری دواخانے کے پاس کچرہ کنڈی سے برآمد کرلیا ۔ اس نومولود کی نعش کو نامعلوم افراد نے بلدیہ کے اس کچرہ دان میں پھینک دیا ۔ جبکہ فلک نما کے علاقہ راجنا باولی میں ایک 5 ماہ کے نومولود بچے کو پولیس نے ایک طالبہ کی شکایت پر دستیاب کرلیا جو راجنا باولی کے علاقہ میں ایک پالیتھین بیاگ میں تھا ۔ مدھو نامی 17 سالہ طالبہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پیٹلہ برج علاقہ سے نعش برآمد
حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) چارمینار پولیس نے پیٹلہ برج علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جس کی شناخت نہ ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ۔ میٹرنٹی ہاسپٹل کی دیوار سے متصل ایک ڈرینج سے اس کی نعش برآمد ہوئی ہے جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس چارمینار مصروف تحقیقات ہے ۔