حاکم دبئی کو اچانک اپنے درمیان پاکر رمضان رضاکار حیران

دوبئی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد راشد ال مختوم غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل اچانک سڑک پر اپنی گاڑی پر نکل آئے اور ڈرائیوروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرنے والے رضاکاروں کے درمیان جا پہنچے۔ رضاکار حاکم دبئی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاء ہوگئے۔ خیال رہیکہ دوبئی میں ماہ صیام کے دوران سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے رضاکار شہریوں کو روزہ افطار کرانے کیلئے ان میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے ہیں۔ روزہ دار جو ٹریفک کی وجہ سے بروقت اپنے گھر یا ٹھکانے تک نہیں پہنچ پاتے ان میں امدادی کارکن افطاری کا سامان تقسیم کرتے ہیں۔