حامی امیدواروں کی شکست سے دلبرداشتہ شخص کا اقدام خودکشی، ایک شخص قلب پر حملہ سے فوت

ویملواڑہ۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی انتخابات کی رائے شماری کے دوران حامی امیدوار کی شکست سے دلبرداشتہ افراد کی جانب سے اقدام خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب متحدہ کریم نگر ضلع کے حضور آباد کے کانگریس پارٹی امیدوار کی شکست کی اطلاع پر ان کے حامی کارکن کملا پور منڈل امبلا دیہات کا متوطن اومکار عمر 25 سال نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودسوزی کرلینے کی کوشش کی ۔ آس پاس والوں نے اسے وہاں سے فوری اسپتال کو منتقل کیا ، وہ کافی جھلس گیا ۔ وہ کانگریس پارٹی کے جگتیال کے امیدوار کی شکست کی اطلاع پر ان کے حامیوں نے جگتیال منڈل تپانہ پیٹ کے مقام نل والا راجو 56سال کو دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ گاؤں والوں نے یہ بات بتائی۔ چند دن قبل اس شخص کے دل کی بیماری کا علاج چل رہا تھا۔ لیکن یہ نتائج دیکھ کر فوت ہوگیا۔ اس کے فوت ہونے کی اطلاع ملتے ہی جگتیال کے امیدوار جیون ریڈی نے فوری اس کے مکان پہنچ کر اس کے گھر والوں کو ایک لاکھ روپئے نقد دیئے اور اس کے گھر والوں کو پرسہ دیا۔