حاملہ خواتین اور نومولود کی بہتر نگہداشت کا مشورہ

محبوب نگر ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حاملہ خواتین اور نومولودوں کی بہتر نگہداشت کیلئے ریاستی حکومت کئی ایک اقدامات روبعمل لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے کیمپ آفس میں منعقدہ طبی عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو پابند کیا کہ تمام حاجت مندوں تک ان تمام سہولتوں کو پہونچایا جائے ۔ خصوصاً حاملہ خاتون اور نومولودوں کی خصوصی نگہداشت پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ ان اقدامات سے حاملہ خواتین اور بچوں کی شرح اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوئندواگھمورے ، ڈاکٹر سمیوشیل و دیگر موجود تھے ۔