حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) رائے درگم علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت سے نیند کی حالت میں گرنے کے سبب ایک پلمبر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پرادیپ متوفی اڈیشہ جو روزگار کی تلاش میں شہر منتقل ہوا تھا اور منی کونڈہ علاقہ میں ایک کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ وہ زیرتعمیر عمارت میں پلمبر کا کام کیا کرتا تھا اور رات میں وہیں رہتا تھا۔ کل رات دیر گئے حالت نیند میں وہ دوسری منزل سے نیچے گر پڑا جس کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس رائے درگم نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔