حالت نشہ ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی

آرمور ۔ 9 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکل انسپکٹر آرمور سیتارام نے بتایا کہ ڈرینک اینڈ ڈرائیور کے تحت ’’ پولیس کی جانب سے مایڈ پلی چوراہے پر شراب نوشی کے تحت موٹر گاڑی چلانے والے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا اور انہیں ریمانڈ کرتے ہوئے ۔ منصف مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا منصف مجسٹریٹ آرمور نے 3 افراد کو فی کس 2000 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا اور زیادہ نشہ کی حالت میں اور گاڑیوں کے دستاویزات صحیح طور پر نہ رکھنے والے دو افراد وینکٹا رتنم اور سروجن کو فی کس 500 روپئے جرمانہ اور انہیں تین دن کی جیل کی سزاء عائد کی گئی ۔ سی آئی نے بتایا کہ شراب نوشی کرتے ہوئے موٹر گاڑیاں چلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔