حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ خاتون نشہ کی حالت میں گرنے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ پشپا نامی خاتون جو کثرت سے سیندھی نوش کرنے کی عادی تھی کل رات اس نے زائد مقدار میں سیندھی کا استعمال کرلیا اور گرنے کے سبب اس کو گہری چوٹ آئی جس کے سبب پشپا کی موت ہوگئی ۔ پشپا ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی ۔ پولیس کلثوم پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔