حیدرآباد 25مارچ (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے 24 افراد پکڑے گئے ۔ کل رات پولیس نے بنجارہ ہلز کے تلنگانہ اسٹڈی سرکل علاقہ میں بڑے پیمانہ پر مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران 11 ٹو وہیلرس اور 13 کاروں کو ضبط کیا گیا ۔ پولیس پکڑے گئے افراد کی پیر کو کونسلنگ کریں گی ۔ بعد ازاں ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ چند دنوں سے شراب پی کر گاڑی چلانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ۔