پولیس کمشنر کارتکیا کی ہدایت پر سی آئی کا ہیڈکوارٹر تبادلہ
نظام آباد:24؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکل انسپکٹر درپلی کرشنا ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں پکڑے جانے پر کمشنر مسٹر کارتیکیا نے اے آر ہیڈ کوارٹر پرتبادلہ کردیا تفصیلات کے بموجب نظام آباد پولیس کمشنر کمشنریٹ کے علاقہ میں واقع درپلی پولیس سرکل انسپکٹر کرشنا 9تا 10 رات بجے کے درمیان کار TS16 804 کے ذریعہ حیدرآباد سے درپلی جارہے تھے کہ سداشیو نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ان کی کار ایک ٹراکٹر سے ٹکرا گئی اور سرکل انسپکٹر کرشنا نشہ کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے ہائی وے پٹرولنگ کرنے والی گاڑی نے سرکل انسپکٹر کا پیچھا کرنا شروع کیا اور اس بات کی اطلاع سداشیو سب انسپکٹر کو بھی اطلاع دی ۔ سب انسپکٹر سداشیوناگاراجو فوری پیچھا کرنا شروع کیا اور ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں روک کر پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا تو اپنے آپ کو سرکل انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے کانسٹیبل کو چلے جانے کی دھمکی دی جس پر تنازعہ پیدا ہونے پر ریوالوار نکال کر کانسٹیبل کو دھمکی دی جس پر کانسٹیبل کے ایس آئی ناگاراجو کو اطلاع دینے پر ایس آئی ناگاراجو نے یہاں پہنچ کر اس بات کی ایس پی کاماریڈی شویتا ریڈی کو اطلاع دی ۔ اور تفصیلات سے واقف کروایا پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے ایس پی کاماریڈی کی رپورٹ پر فوری ان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اے آر ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی اور سب انسپکٹر سداشیو نگر یہاں پہنچ کر اعلیٰ عہدیداروں کے احکامات پر ڈیپ اینالائزر کرنے پر سرکل انسپکٹر کرشنا نشہ میں پائے جانے پر انڈر سکشن 185IPC کے تحت کیس درج کیا گیا واضح رہے کہ سرکل انسپکٹر کرشنا چند ماہ قبل کاماریڈی میں بھی ایس ایچ او کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی یہ بات عام ہوتے ہی متحدہ ضلع میں پولیس عہدیداروں میں ہلچل پیدا ہوگئی۔