سنگاریڈی۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی ضلع میدک بی سومتی نے سنگاریڈی میں سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں شرک حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور کئی افراد اپنی قیمتی جان ان سڑک حادثات میں گنوا رہے ہیں ۔ ایس پی بی سومتی نے کہا کہ اکثر و بیشتر حالت نشہ میں تیز رفتار ڈرائیونگ کرتے ہوئے رات کے اوقات میں سڑک حادثات رونما ہورہیہیں ۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا قانوناً جرم ہے اور جان لیوا ‘ حادثات کے مرتکب بھی ہوجاتے ہیں ۔ پربھاکر مجسٹریٹ سیکنڈ کلاس نے کہا کہ تبدیلی کیلئے خود میں تبدیلی لانا ضروری ہے ۔ سڑک حادثات سے کسی کو بھی جانی نقصان ہوسکتا ہے ۔ چنانچہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے عوامی شعور بیداری مہم ازحد ضروریہے ۔ اس موقع پر ترپت انا ڈی ایس پی سنگاریڈی ‘ انجنیلو سرکل انسپکٹر ٹاؤن و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ ایس پی ضلع میدک بی سومتی نے سنگاریڈی امبیڈکر اسٹیڈیم تا پولیس پریڈ گراؤنڈ تک امن ریالی کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ضلع نلگنڈہ میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔