حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کی کونسلنگ

کریم نگر۔/2 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر پولیس کمشنریٹ حدود میں منگل اور پیر کی شب رات بھر خصوصی پروگرام میں پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے 266 افراد کو پکڑا گیا بعد ازاں صبح خاندانی افراد کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی گئی اور پھر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم تشکیل عمل میں لانے کیلئے پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے ہدایت دی تھی اور کچھ کھلے عام میدانوں میں شراب پی رہے 13 افراد کو بھی پکڑا گیا اور یہ پروگرام پولیس نے مسلسل جاری رکھنے کا ارادہ کیا جو کسی وقت یا اچانک شروع کیا جاسکتا ہے۔

حلقہ اسمبلی منتھنی کے مسائل کی یکسوئی
کرنے چیف منسٹر سے نمائندگی
کریم نگر۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ کانگریس دور اقتدار میں شروع کردہ جنا کالیشورم پراجکٹ کیلئے درکار فنڈس مختص کرتے ہوئے اس کی فوری تکمیل کی جائے۔ میڈم گڈہ پراجکٹ کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے چیف منسٹر کی آمد پر حلقہ اسمبلی منتھنی کے رکن اسمبلی سریدھر بابو نے ان سے خیرسگالی ملاقات کی اور منتھنی کے اہم مسائل سے متعلق ایک یادداشت پیش کی۔ انہوں نے آبپاشی پراجکٹ سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دینے کا بھی چیف منسٹر سے مطالبہ کیا۔ اس طرح منتھنی میں پی جی کالج ، بی ایس سی نرسنگ کالج کا قیام اور کاٹارم منڈل کو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ کالیشور کو سیاحتی طور پر ترقی دینے کی خواہش کی۔