حیدرآباد27مئی(سیاست ڈاٹ کام)شہر حیدرآباد کے علاقوں جوبلی ہلز اوربنجاراہلز اوردیگر مقامات میں پولیس کی جانب سے کل شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 84افراد کو پکڑاگیا۔اس موقع پر بعض نے پولیس کے ساتھ بحث وتکرا ر بھی کی ۔بعض نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی بھی کوشش کی ۔پولیس نے 60کاروں،24ٹووہیلرس کو ضبط کرلیا۔پولیس نے ان پکڑے گئے افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ ان کو کونسلنگ کے لئے طلب کیا گیا ۔بعد ازاں ان کو منگل کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔