کریم نگر۔/23 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے جرم میں 15 افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات درج کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے ان افراد کو جرمانہ اور جیل کی سزا سنائی۔ ٹریفک اے سی پی شیام سندرنے آج پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار افراد سے 19100روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔
خواتین مسافرین کیلئے
خصوصی خدمات کا آغاز
کریم نگر۔/23 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پولیس نے خواتین کی حفاظت کے تحت ایک نئی خصوصی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ خاتون مسافرین جب کسی کار یا آٹو میں اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ پولیس کے خصوصی نمبر 9969777888 پر گاڑی کا نمبر ایس ایم ایس کردیں جس کے ساتھ ہی آپ کو ایک ایس ایم ایس آئے گا اور خاتون جس گاڑی میں سوار ہے وہ جی پی ایس سے منسلک ہوجائیگی۔ پولیس کی اس پر خصوصی نظر رہے گی۔