حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر مقدمہ

حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات و خصوصی مہم کے باوجود شہر میں خطرناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ کل رات علاقہ جوبلی ہلز میں ایک حادثہ پیش آیا۔ تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس طرح کا واقعہ چند روز قبل بنجارہ ہلز حدود میں پیش آیا تھا جہاں گاڑی کے سبب راہگیروں کو نقصان ہوا تھا۔ کل رات جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک کار نے ہلچل مچادی۔ کار چلانے والا شخص جو نشہ کی حالت میں تھا، میٹرو ریل کے پلر سے کار ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق ومشی چندا نامی شخص جو کار چلا رہا تھا جو زخمی ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔