کریم نگر 30 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شراب پی کر گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے 40 افراد کو جیل کی سزا اور جرمانہ ادا کرنے کے لئے کریم نگر پی سی آر مجسٹریٹ ایم راجو نے فیصلہ سنایا ۔ ریگولاپلی کے متوطن ریوگونڈہ مہیش کو 20 دن نظام آباد کے متوطن بی بھارت کو 15 دن نلگنڈہ کے متوطن کے سیددیو امگنور کے گوڈا انتاریڈی ‘ سیتاپور کے لکشمی پتی گنگادھر کے کو لی یا کا وینکٹ والی کوئین تین دن کریم نگر کے ایم سرینواس ریڈی ‘دمیش ساگر کریم نگر کے سمیت ورنگل کے جی مہیش وتارم کے ہی ناگاراجو ملیالی کے مہیش کے ناگارراجو و دیگر کو ایک دن کی اور دو دن کی جیل اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی 13 افراد کو صرف جرمانہ جملہ 40 افراد سے ایک لاکھ13 ہزار 900 روپئے جرمانے کی رقم وصول کی گئی ۔