حالت نشہ میں ڈرائیورنگ کرنے پر سزا اور جرمانہ

گوداوری کھنی /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مارکینڈیا کالونی گوداوری کھنی کا ساکن پی کمار حالت نشہ میں بولیرو گاڑی چلارہا تھا کہ گوتمی نگر میں NTPC پولیس نے پکڑ لیا اور کیس درج کرکے کورٹ کے حوالے کردیا ۔ منصف کورٹ گوداوری کھنی میں کیس سماعت ہونے کے بعد فرسٹ کلاس ایڈیشنل جونئیر سیول جج ایم ارونا نے پی کمار کو ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا اور 5 دن کی جیل کی سزا سنائی ۔