حیدرآباد ۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) حالت نشہ میں نالے میں گر کر ایک شخص فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ سنتوش کمار نالے میں گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سنتوش کمار پیشہ سے مزدور تھا اور بدویل علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتھا تھا جو کل نشہ کی حالت میں نالے کے کنارے بیٹھا ہوا تھا کہ نالے میں گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔