حالت نشہ میں موٹر سائیکل سوار کو زدوکوب کرنے پر چار افراد گرفتار

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ جنہوں نے گذشتہ روز نشہ کی حالت میں ایک موٹر سائیکل سوار کو زدوکوب کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسمہا ریڈی ومشی ریڈی ، وکرانت اور دشرتھ کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ جنہوں نے سائلیش نامی ایک موٹر سائیکل سوار کو زدوکوب کیا تھا ۔ چار افراد یاچارم کے علاقہ سے ایک پارٹی میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ ابراہیم پٹنم کے علاقہ بنگلور آوٹر رنگ روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو پریشان کیا اور اس شخص کے اعتراض پر چاروں نے اسے شدید زدوکوب کیا تھا ۔ پولیس نے کارروائی انجام دی ۔