حالت نشہ میں عمارت سے گرکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) عنبر پیٹ گول ناکہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 32 سالہ شخص حالت نشہ میں عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی بابو کمار کل رات دیر گئے اپنے مکان کے چھت سے نشہ کی حالت میں گڑ کر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا گیا ۔ عنبر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔