حالت نشہ میں سیندھی کی جگہ فینائل کے استعمال پر خاتون کی موت

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) سیندھی کے نشہ میں دھت خاتون نے فینائل کو سیندھی سمجھ کر استعمال کرلیا ۔ جس کے سبب اس خاتون کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ رینو کا جو آر این ریڈی نگر کالونی کنٹلور حیات نگر کے ساکن پرمیشور کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 16 جنوری کے دن سیندھی کی جگہ فینائل کا استعمال کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ مزدور رینوکا نشہ کی حالت میں اپنے گھر پہونچی اور اس نے مکان میں رکھے ہوئے ایک بوتل کو دیکھا ۔ جس میں فینائل تھا اس نے سیندھی سمجھ کر اس کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔