حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں سگریٹ نوشی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ کے رمیش جو امبیڈکر نگر کالونی تکوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ رمیش 5 اکٹوبر کے دن نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور نشہ کی حالت میں اس نے سگریٹ جلایا اور مشتبہ طور پر بستر میں آگ لگنے کے سبب شدید جھلس گیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔