حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص نے نشہ کی حالت میں زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ایم پٹیل وشواناتھ جو لکشمی نگر بوڑاپل علاقہ کا ساکن تھا ۔ روزانہ شراب نوشی کرنا اس شخص کی عادت بن گئی تھی اور وہ اکثر کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ یکم ستمبر کے دن کثرت سے شراب نوشی کے بعد اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس میڑپلی نے یہ بات بتائی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔