حالت نشہ میں زہریلی دوا کا استعمال موت کا سبب

حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں زیادہ نشہ ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سرینواس نے نشہ کی حالت میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور فوت ہوگیا ۔ سرینواس پیشہ سے مزدور تھا اور آدرش نگر میں رہتا تھا ۔ وہ کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس نے کل رات نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
حالت نیند میں موت
حیدرآباد /23 جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سنتوش جو پیشہ سے کیاٹرنگ کا کام کرتا تھا کل رات روزانہ کے معمول کی طرح اپنے مکان آیا اور سوگیا ۔ آج صبح جب اس کی والدہ نے اسے نیند سے جگایا تو وہ اٹھا نہیں اور مشتبہ طور پر حالت نیند میں اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔