حالت نشہ میں خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : پڑوسن کو سیندھی پلانا ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا ۔ جہاں پڑوسن کے دھکہ سے دوسری خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ الویول اینی پڑوسن ریشما کے مبینہ طور دھکہ سے فوت ہوگئی ۔ یہ بات صنعت نگر پولیس نے بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ الویلو بھرت نگر علاقہ کے ساکن سرینواس ریڈی کی بیوی تھی ۔ دونوں شوہر بیوی پیشہ سے مزدور تھے ۔ کل شام سیندھی نوش کرنے کے بعد انہوں نے سیندھی پارسل لیا اور سیدھا ریشما کے مکان پہونچے جہاں تینوں نے سیندھی نوش کی اس دوران ریشما کے دھکہ سے چبوترے پر گر کر شدید زخمی الویلو فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔