حافظ سعید کو جمعہ کا خطبہ دینے سے روک دیا گیا

لاہور ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملہ کے اصل سازشی ذہن حافظ سعید کو آج پاکستان کی پنجاب صوبائی حکومت نے نماز جمعہ سے قبل لاہور کے جماعت الدعوہ ہیڈکوارٹر پر خطبہ دینے سے روک دیا گیا۔ وہ ہر جمعہ کو خطبہ دیتے ہیں۔ جماعت الدعوہ کے ہیڈکوارٹرس میں واقع جامع مسجد القدسیہ کے بعد سے ہی حافظ سعید خطبہ دیتے آرہے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہیکہ حکام نے انہیں خطبہ سے باز رکھا۔ حافظ سعید کو پنجاب حکومت کے تحت مسجد قدسیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھی جمعہ خطبہ سے روکا نہیں گیا تھا لیکن اس مرتبہ حکومت نے ہمت دکھاتے ہوئے انہیں خطبہ دینے سے روک دیا۔ حکومت نے جماعت الدعوہ کے علاقہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ صرف چند افراد ہی اس مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکے اور حکومت کی جانب سے مقررہ قاری عبدالرؤف نے خطبہ دیا۔