حافظ سعید پاکستان کے ایک روزنامہ کے مستقل کالم نگار

لاہور ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے کلیدی سازشی حافظ سعید اب ایک کثیرالاشاعت اردو روزنامہ کے مستقل کالم نگار بن گئے جس کی وجہ سے صحافیوں میں ہلچل مچ گئی ہے جن کے درمیان مباحثہ جاری ہے کہ ذرائع ابلاغ صدر ممنوعہ دہشت گرد گروپ کو مسئلہ کشمیر پر اور 1971ء میں بنگلہ دیش کی تخلیق پر مضامین لکھنے کی کیسے اجازت دیں گے۔ حافظ سعید کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے 2008ء کے ممبئی حملے کے بعد نومبر 2008ء میں انہیں گھر پر نظربند کردیا تھا۔ چند ماہ بعد پاکستانی عدالت کے فیصلہ کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا۔ امریکہ نے ان کے سر پر ایک کروڑ امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔