کولمبو۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی صف کے بیٹسمین حارث سہیل سری لنکا کے دورے میں گھٹنے کے زخم کا شکار ہوگئے ہیں۔حارث سہیل نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔انہیں وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی بیٹسمین گھٹنے کے زخم کا شکار ہوگئے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ بھی نہیں لیا۔ٹیم انتظامیہ حارث سہیل کو سری لنکا سے وطن واپس بھیجنے پر غور کررہی ہے۔