دوبئی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)یو اے ای میں ایک 30 سالہ ہندوستان لرکے کیلئے حکومت نے 2.5 کروڑ روپئے کا معاوضہ منظور کیا ہے جو 2013 ء میں ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوکر معذور ہوگیا تھا جبکہ اس کی شادی کو صرف تین ماہ کا عرصہ گذرا تھا ۔ کیرالا کا شہری ابوبکر جو ایک اخبار فروش تھا۔ حادثہ دراصل ایک کار سے ٹکر کی وجہ سے رونما ہوا جو اجمان میںغلط سمت سے آرہی تھی حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے 30 سالہ ابو بکر کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آنے سے گردن سے لیکر پیر تک اس کا جسم مفلوم ہوگیا ۔ حادثہ کے دیڑھ سال بعد یو اے ای کی ایک عدالت نے متاثرہ لڑکے کیلئے 1.5 ملین درہم (2,55,21,013 روپئے بطور معاوضہ منظور کئے ۔ خلیج ٹائمز نے یہ اطلاع دی۔