حیدرآباد /31 جولائی (سیاست نیوز) حیات نگر عبداللہ پور میٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بی ٹیک طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب 22 سالہ روپا ریڈی ساکن چمپا پیٹ آج صبح اپنی کار میں بہنوائی پردیپ ریڈی ، چھوٹے بھائی پون اور سہیلی سومیا کے ہمراہ حیات نگر کے علاقے عبداللہ پور میٹ سے جارہی تھی کہ کار ڈرائیور نے تیز رفتار میں توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار درخت سے جاٹکرائی ۔ اس حادثہ میں روپا ریڈی شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے بذریعہ ایمبولینس مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ کار میں سوار دیگر افراد معمولی سے زخمی ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔