عادل آباد 2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حادثات کے تدارک کی خاطر ٹریفک نظام پر عمل کرنے کا مشورہ مسٹر کے رویندر سرکل انسپکٹر پولیس عادل آباد اور مسٹر وینکٹ رمنا اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر نے میڈیا نمائندوں سے مخاطب ہوکر عادل آباد عوام کو دیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے مقامی افراد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ کی 6 تاریخ سے اسپیشل ڈریو کے طور پر تمام سواریوں کی چیکنگ کی جائے گی جس میں موٹر سیکل ،آٹو رکشا،جیپ ،لاری تمام درجہ کیسواری مالکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سواریوں کے جملہ کاغذات گاڑیوں کے ساتھ رکھیں جبکہ خصوصیت کے ساتھ موٹر سیکل اور آٹو رکشاراں کو مختص کردہ نشستوں کا استعمال کرنے اور مسافت کے دوران سیل فون استعمال کرنے سے گریز کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ عادل آباد ٹریفک پولیس اسٹیشن میں مشترکہ پریس نمائندوں سے مخاطب کے دوران انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر بھاری جرمانہ عائد کرنے ،سواریوں کو سیز کرنے کو کہا۔ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ عدالت میں مقدمہد رج کرنے کا بھی انتباہ دیا ۔