حادثاتی طور پر جھلس جانے والی طالبہ کی موت

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) مائلاردیوپلی پولیس حدود میں ایک طالبہ حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ صنوبر سلطانہ جو مشرف نگر علاقہ کے ساکن مجید اللہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی مدرسہ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ 28 فروری کے دن اپنے مکان میں صنوبر حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
جہیز ہراسانی کا الزام ، ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) جہیز ہراسانی کے معاملات خواتین ہی نہیں بلکہ مرد افراد کی موت کا سبب بھی بن رہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ نرسمہا نے آج خودکشی کرلی ۔ اس شخص کی شادی 6 سال قبل سجاتا نامی خاتون سے ہوئی تھی اور دونوں تلک نگر گول ناکہ عنبرپیٹ میں رہتے تھے ۔ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اور میاں بیوی کا معاملہ پولیس سے رجوع کردیا گیا تھا ۔ گذشتہ ماہ اس شخص کو کونسلنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا اور کل بھی اس نے کونسلنگ میں شرکت کی تھی ۔ جس کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔