حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 26 سالہ فاطمہ سید جو احمد کالونی علاقہ کے ساکن سید محسن محی الدین کی بیوی تھی یہ خاتون گزشتہ ہفتہ ان کے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ خاتون کے دو بچے ہیں۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔